ابنا: انھوں نے ایک بیان میں امریکی نیوز چینل سی این این کے اس دعوے پر اپنے رّد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ ایرانی نژاد امریکی شہری منصور ارباب سیر نے امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر کے قتل کے منصوبے میں ملوّث ہونے کے بارے میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے، کہا کہ یہ بات پوری طرح سے واضح ہے کہ یہ ڈرامہ،امریکہ کی انتخابی مہم میں فائدہ اٹھانے کیلئے رچایا گيا ہے ۔ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ جناب علاءالدین بروجردی نے اس سلسلے میں ایران کے خلاف عائد کئے جانے والے الزام کو خود ساختہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی، دہشتگردی کے خلاف مہم پر استوار ہے اسلئے کہ ایرانی قوم خود، دہشتگردی کا نشانہ بنی ہے ۔
.....
/169